
ڈیلیوری رائڈر کے طور پر ہمارے ساتھ کام کریں۔
سعودی عرب کی پہلی ڈیلیوری ایپ کا حصہ بنیں اور خصوصی فوائد حاصل کریں
ابھی رجسٹر کریںہماری ٹیم میں شامل ہو جائیں
اگر آپ کے پاس کار یا موٹر سائیکل ہے اور آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ صحیح جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ابھی رجسٹر کریں اور ان فوائد سے لطف اندوز ہوجائیں

1. آمدنی اور منافع میں اضافہ کریں
ہر ڈیلیوری پر مناسب مالی فائدہ حاصل کریں۔

2. کام کے لچکدار اوقات
اپنے شیڈول کے مطابق کام کے اوقات کا انتخاب کریں۔

3. سروس ٹپ بونس
کوئی بھی صارف آپ کی خدمت کے بدلے میں حسبِ منشاء آپ کو انعام دے سکتا ہے۔

4. سعودی افراد کے لیے خصوصی بونس۔
رجسٹریشن کے آسان مراحل کے ذریعے آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
الأسئلة الشائعة
ڈیلیوری رائیڈر بننے کے لیے کیا تقاضے ہیں؟
ذاتی معلومات فراہم کرنا بشمول نام، عمر، موبائل نمبر، گاڑی کی قسم، اور تمام ضروری دستاویزات منسلک کرنا بشمول:
• کارآمد قومی شناختی کارڈ (یا رہائشی اجازت نامہ / اقامۃ)
• کارآمد ڈرائیونگ لائسنس
• گاڑی کی کارآمد رجسٹریشن
• اُمیدوار کی ذاتی تصویر
سواری کے حوالے سے کیا تقاضے ہیں؟
سواری کی رجسٹریشن کارآمد ہونی چاہیے۔
کیا میں اپنی معلومات ابھی فراہم کر سکتا ہوں اور نامکمل دستاویزات بعد میں اپ لوڈ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنی معلومات پُر کر سکتے ہیں اور سپورٹ ٹیم کے رابطہ کرنے کے بعد دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں ہوں تو اُنہیں اَپ لوڈ کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں، آپ دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
قبولیت کے بعد میں فوڈ تھرمل بیگ کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟
قبولیت کے بعد، آپ فوڈ تھرمل بیگ کی خریداری کے مقامات سے متعلق جاننے کے لیے سپورٹ ٹیم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
اگر زائرین سعودی عرب میں ہیں تو کیا وہ ہنگر اسٹیشن پر کام کر سکتے ہیں؟
نہیں، انضباطی رہنما خطوط کے مطابق، ہنگر اسٹیشن پر کام کرنا صرف سعودی شہریوں اور رہائشیوں تک محدود ہے۔
اگر میرا پہلے سے کوئی اکاؤنٹ ہے جو کام نہیں کر رہا، تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
مسئلے کی نشاندہی کے لیے آپ کو سپورٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ بند ہے، تو آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہمارے باضابطہ اکاؤنٹس سے مدد لے سکتے ہیں۔
ہماری ٹیم کا حصہ بنیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ شروع کریں۔